ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پنجاب میں داخل؛ گرودوارہ اور درگاہ پر دی حاضری

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پنجاب میں داخل؛ گرودوارہ اور درگاہ پر دی حاضری

Wed, 11 Jan 2023 10:56:17    S.O. News Service

فتح گڑھ صاحب 11 جنوری (ایس او نیوز): راہل گاندھی کی قیادت میں جاری کانگریس پارٹی کی 'بھارت جوڑو یاترا' بدھ  صبح پنجاب میں داخل ہوئی ،  اور ریاست میں یاترا شروع کرنے سے قبل ہی راہل گاندھی نے گرودوارا فتح گڑھ  صاحب سمیت درگاہ میں   حاضری دی۔ اس دوران کانگریس کے کئی بڑے لیڈران ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی نے منگل کو گولڈن ٹیمپل کا بھی دورہ کیا تھا۔

فتح گڑھ صاحب میں داخل ہونے کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ہم   ملک کو محبت، اتحاد اور بھائی چارے کا راستہ دکھانا چاہتے ہیں، اسی لئے  ہم نے یہ سفر شروع کیا ہے۔ آگے کہا کہ  وہ (بی جے پی) ایک ذات کو دوسری ذات سے اور ایک زبان کو دوسری زبان سے لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں، مزید کہا کہ انہوں نے  ملک کا ماحول خراب کر دیا ہے۔ فتح گڑھ صاحب میں راہل گاندھی نے گرودوارہ کے علاوہ حضرت سیف الدین فاروقی کے درگاہ  پر بھی حاضری لگائی۔ سرہند میں بس اسٹینڈ کے پاس پرچم کو پنجاب کے ذمہ داروں کے سپرد کیا گیا۔ اس کے بعد بھارت جوڑو یاترا شروع ہوئی۔

ہریانہ سے مزیدبہتر تعاون ملنے کی توقع لے کر  راہول گاندھی کی یاترا آج پنجاب میں داخل ہوئی ہے۔  جس کے دوران راہل گاندھی نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ کانگریس پارٹی کے لیڈر ہزاروں کلومیٹر پیدل چل رہے ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ ملک کا ہر کسان روزانہ پیدل چلتا ہے، کسان ہم سے زیادہ پیدل چلتا ہے۔ خیال رہے کہ 'بھارت جوڑو یاترا' کو زبردست عوامی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ اس یاترا میں روزانہ ہزاروں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ یاترا میں راہل گاندھی کو لے کر لوگوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔


Share: